غیر متعلقہ لڑکیوں کو نرسنگ ہاسٹل خالی کرنے کا حکم

غیرقانونی رہائش کیخلاف ٹھٹھہ ایکشن کمیٹی کی درخواست پر ڈی ایچ او کی کارروائی کا حکم۔

نرسنگ ہاسٹل میں40 سے زائد لڑکیاں غیر قانونی طور پررہائش پذیر ہیں اور ان میں سے کچھ کا تعلق این جی اوز سے بھی ہے۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ ایکشن کمیٹی کی درخواست پر ڈی ایچ او کی کارروائی، نرسنگ ہاسٹل میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر لڑکیوں کو ہاسٹل خالی کرنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ایکشن کمیٹی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ظہور میمن کو درخواست دی کہ نرسنگ ہاسٹل میں40 سے زائد لڑکیاں غیر قانونی طور پررہائش پذیر ہیں اور ان میں سے کچھ کا تعلق این جی اوز سے بھی ہے۔




رات کے اوقات میں اوباش قسم کے لوگوں کی آمدورفت بھی رہتی ہے اس درخواست پر ڈی ایچ او ظہور میمن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نرسنگ ہاسٹل میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 40 سے زائد لڑکیوں کو فوری ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
Load Next Story