اسکواش ایونٹ بڑی تعداد میں زائد العمر کھلاڑی بھی شریک
منتظمین نے معاملے پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے فیڈریشن کو قصور وار قرار دے دیا.
پاکستان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں بڑی تعداد میں زائد العمرکھلاڑی بھی شریک ہیں، منتظمین نے اس معاملے پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اسکواش فیڈریشن کو قصور وار قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پی این روشن خان جہانگیر خان کمپلیکس میں جاری11 ہزار ڈالرز مالیت کی چیمپئن شپ کے مختلف ایونٹس میں زائد عمر کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں، ان میں بوائز انڈر19،17 ،15 اور 11 کے ساتھ انڈر9ایونٹس بھی شامل ہیں، علاوہ ازیں گرلز ایونٹس میں بھی زائد العمر کھلاڑی کسی رکاوٹ کے بغیر مقابلوں میں شریک ہیں، بعض والدین اورسرپرستوں نے اس عمل کونامناسب وغیراخلاقی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا، ان کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی اوراسپورٹس اصولوں کے منافی ہے۔
دریں اثناء رابطے پر چیمپئن شپ کے منتظمین نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایونٹس میں زائد عمر والے کھلاڑی شریک ہوئے لیکن ہم مجبور ہیں،اس صورتحال کی ذمہ دار فیڈریشن ہے جس نے شریک کھلاڑیوں کے نام ارسال کیے ہیں، فیڈریشن کے سیکریٹری نے خود چیمپئن شپ میں زائد عمر کے کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ کر ان کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی، منتظمین کا کہنا ہے کہ زائد عمر والے کھلاڑیوں کے نام اور تصاویراکھٹی کی جا رہی ہیں، بعدازاں فہرست کارروائی کے لیے فیڈریشن کے حوالے کر دی جائے گی۔