تمباکو نوشی کی تشہیر پر باضابطہ طور پر پابندی عائد

سگریٹ بیچنے والی دکانوں کے اندر اور باہر بھی سگریٹ کے اشتہار لگانے پر پابندی ہوگی، نوٹی فکیشن

سگریٹ بیچنے والی دکانوں کے اندر اور باہر بھی سگریٹ کے اشتہار لگانے پر پابندی ہوگی (نوٹی فکیشن)

حکومت نے سگریٹ کی تشہیر پر پابندی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تمباکو نوشی کی تشہیر پر پابندی کے حوالے سے حکومت کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے، سگریٹ کی تشہیر پر پابندی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، اس سے قبل وزارت صحت کی جانب سے پابندی کا باضابطہ ایس آر او جاری کیا گیا تھا۔


نوٹی فکیشن پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر پابندی ہوگی، جس میں ٹی وی، ریڈیو، کیبل ٹی وی چینلز اور اخبارات شامل ہیں جب کہ سینما گھروں اور تھیٹرز میں بھی سگریٹ کے اشتہارات پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ای میل، ڈاک، ٹیلی مارکیٹنگ سے سگریٹ کی تشہیر، پاور وال، پوسٹرز اور بینرز کے ذریعے اشتہار بازی پر پابندی عائد ہوگی اور سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے اشتہارات، اسپانسر شپ اور انعامی اسکیموں پر بھی پابندی ہوگی، جب کہ سگریٹ بیچنے والی دکانوں کے اندر اور باہر بھی سگریٹ کے اشتہار نہیں لگائے جاسکیں گے۔
Load Next Story