خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے باپ بیٹا سمیت 5 افراد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے ملنے والے 10 موبائل فونز میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئیں، ایف آئی اے حکام


ویب ڈیسک March 03, 2020
ملزمان خاتون کو ہراساں کرنے اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے میں ملوث ہیں،ایف آئی اے حکام (فوٹو: فائل)

ایف آئی اے نے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والے باپ بیٹا سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذیشان، رضوان، زین اور دو بھائی عبدل اور عمیر شامل ہیں، ملزمان میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 10 موبائل فون برآمد ہوئے جن میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین میں دو لڑکیاں آپس میں رشتہ دار تھیں اور ان کی شادیاں تڑوانے پر معاملہ سامنے آیا، اور خواتین نے اپنی شکایت جمع کرائی جس پر ایف آئی اے کی خاتون افسر سبین غوری کی سربراہمی میں ٹیم نے چھاپے مارے اور ملزمان کو گرفتار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں