کراچی پورٹ سے 40 ہزار سرجیکل ماسک سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا

ماسک محکمہ صحت سندھ کے حوالے کردیئے گئے ان کی قیمت صوبائی حکومت ادا کردے گی، اعلیٰ افسر کا بیان

ماسک محکمہ صحت کے اسپتالوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ فوٹو:فائل

کراچی پورٹ پر بیرون ملک سے منگائے گئے 40 ہزار سرجیکل ماسک سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پورٹ پر سرجیکل ماسک سے بھرا کینٹینر پکڑا گیا ہے، کینٹینر میں 40 ہزار سے زائد ماسک ہیں جو ایک نجی فرم نے منگوائے تھے۔ حساس اداروں نے اطلاع ملتے ہی کینٹنر میں رکھے ماسک کے حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سندھ حکومت تمام ماسک کی قیمت کمپنی کو ادا کرے گی اور ماسک محکمہ صحت کے اسپتالوں کو فراہم کیے جائیں گے۔


یہ پڑھیں: کورونا وائرس کی وجہ سے سرجیکل ماسک کی شدید قلت


محکمہ صحت کے اعلی افسر کے مطابق پورٹ قاسم سے کنٹینر پولیس کی حفاظت میں محکمہ صحت کے حوالے کردیا گیا جب کہ محکمہ صحت سندھ نے تمام ماسک خرید کر استعمال کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ رقم صوبائی حکومت ادا کردے گی، تمام ماسک مختلف اسپتالوں میں پہنچائے جائیں گے اور ڈاکٹروں و نیم طبی عملے کو ماسک فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینر کے ذریعے لائے گئے ماسک مارکیٹوں میں ارزاں قیمت پر فروخت ہونے کا امکان تھا لیکن حکومت سندھ نے ماسک خرید لیے جس کو محکمہ صحت کے آئی آئی ڈپو میں اتار لیا گیا۔
Load Next Story