سندھ میں اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی خبروں پر حکومت کی وضاحت
یکم اپریل تک اسکول بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ترجمان سندھ حکومت
لاہور:
سندھ میں اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی خبروں پر حکومت نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اپریل تک اسکول بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ میں اسکولوں کی بندش سے متعلق افواہوں سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکم اپریل تک اسکول بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل تک اسکولوں کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، صوبے میں اسکول 13 مارچ تک بند ہیں جب کہ 13 مارچ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ بہتر عوامی مفاد میں کیا ہے، اسکول 13 مارچ تک بند ہیں اور 16 مارچ سے اسکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :''بچے اسکول جاتے تو کورونا کا مسئلہ سنگین ہوجاتا''
دریں اثںا ملک بھر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال حال پر اسکولوں کی بندش کے بعد سندھ میں پبلک لائبریری بھی 13 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ سیاحت و ثقافت نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔