کراچی میں جمعرات کو ہلکی بارش کا امکان

بارش سے قبل معمول سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارش سے قبل معمول سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو: فائل)

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بدھ کو ملک میں داخل ہوگا، کراچی کے مضافاتی علاقوں میں جمعرات کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی جانب سے ہواؤں اور بارش کا نیا سلسلہ بدھ کو ملک میں داخل ہوگا جس کے تحت جمعرات کی دوپہر شہر کے مضافاتی علاقوں گلشن حدید، ملیر، گڈاپ، سرجانی ٹاؤن جبکہ اسکیم 33 میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان کم ہے البتہ کہیں کہیں پھوار اور بوند باندی ہوسکتی ہے، بارش سے قبل معمول سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 اور شام کے وقت 28 فیصد رہا، منگل کو شہر میں سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج (بدھ) کو شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور صاف رہنے کی توقع ہے، کم سے کم پارہ 20 سے 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 سے 31 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story