پاکستان نیٹوسپلائی کے معاہدے پرعمل یقینی بنائے امریکا

امریکا کو توقع ہے کہ پاکستانی حکومت نیٹو کے سازو سامان کی افغانستان تک سپلائی کویقینی بنائے گی۔

ڈرون حملوں کے بارے میں امریکی پالیسی اب بھی وہی ہے جس کا اظہار وزیرخارجہ جان کیری نے پاکستان میں کیا تھا۔خصوصی امریکی مندوب،فوٹو:فائل

لاہور:
پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب جیمزڈوبنز نے کہا ہے کہ امریکا کو توقع ہے کہ پاکستانی حکومت نیٹو کے سازو سامان کی افغانستان تک سپلائی کویقینی بنائے گی۔


امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جیمزڈوبنز نے کہا ہے کہ امریکا کا پاکستان سے نیٹوکی سپلائی لائن جاری رکھنے کے لیے ایک معاہدہ پہلے ہی سے موجود ہے جس پرعمل درآمد کیا جائے گا، ڈرون حملوں کے بارے میں امریکی پالیسی اب بھی وہی ہے جس کا اظہار وزیرخارجہ جان کیری نے پاکستان میں کیا تھا۔

جیمزڈوبنز نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے نیٹو کی سپلائی لائن روکنے کی کوشش کے باوجود امریکا کو توقع ہے کہ پاکستانی حکومت نیٹو کے سازو سامان کی افغانستان تک سپلائی کو یقینی بنائے گی۔
Load Next Story