100سے زائد بجلی یونٹس کے استعمال پرصفر سیلز ٹیکس کی سہولت واپس

رواں مالی سال میں اب تک حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیوں میں 50 ارب روپے سے زائدکاشارٹ فال ہے، ایف بی آر


Irshad Ansari November 27, 2013
رواں مالی سال میں اب تک حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیوں میں 50 ارب روپے سے زائدکاشارٹ فال ہے، ایف بی آر

ایف بی آرنے ٹیکسوں میں چھوٹ کے خاتمہ کے بارے میں آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلیے 100 سے زائد صنعتی و کاروباری یونٹس کیلیے بجلی کے استعمال پرصفرسیلز ٹیکس کی سہولت واپس لے لی۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آرنے 5 ترمیمی سیلزٹیکس جنرل آرڈر جاری کیے جن کے تحت ملک بھر سے تعلق رکھنے والی ٹیکسٹائل ،ملوں ویونگ فیکٹریوں اور صنعتوں کیلیے بجلی کے استعمال پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ واپس لیکر سیلز ٹیکس عائد کردیا۔

ایف بی آرحکام نے بتایا کہ رواں مالی سال میں اب تک حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیوں میں 50 ارب روپے سے زائدکاشارٹ فال ہے،جسے کم کرنے کیلیے ایف بی آر نے تمام غیر ضروری ٹیکسوں کی چھوٹ واپس لینے کافیصلہ کیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں