حکومت سو خط لکھ لے نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ عدالت ہی کریگی شاہد خاقان

نواز شریف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے اور عدالت ہی کے کہنے پر وطن واپس آئیں گے، سابق وزیرا عظم


Zulfiqar Baig March 04, 2020
نواز شریف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے اور عدالت ہی کے کہنے پر وطن واپس آئیں گے، سابق وزیر اعظم (فوٹو : فائل)

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت سو خط لکھ لے کوئی فرق نہیں پڑتا، نواز شریف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے اور اب عدالت ہی فیصلہ کرے گی۔

سابق وزیر اعظم نے مری چیمپینز کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک سو خط لکھے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیا ملک کے سارے مسائل ختم ہوگئے جو حکومت صرف نواز شریف کے پیچھے پڑی ہے؟ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف عوام کے مقبول ترین رہنما ہیں آج ہر پاکستانی مسلم لیگ نواز کو یاد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن گئے اور پاکستان واپس آئے اور اب عدالت کے کہنے پر لندن علاج کے لیے گئے، حکومت کو اب بھی صرف نواز شریف سے خطرہ ہے جو ان کے پیچھے پڑی ہے، نواز شریف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے اور اس وقت برطانیہ میں ان کا علاج جاری ہے لہذا نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔

بعد ازاں اسلام آباد کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مری چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ میں علیوٹ ٹیم نے بھوربن کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تھے جنہوں نے وننگ ٹیم میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |