افغان ٹرانزٹ ٹریڈعالمی معاہدہ ہےعملدرآمدکرائینگےپرویزرشید

چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی اورنئے آرمی چیف کاتقرروزیراعظم آئین کے مطابق کریں گے


INP November 27, 2013
عمران خان کی پالیسی تضادکا شکارہے،وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹرپرویز رشیدنے کہاہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی اورنئے آرمی چیف کاتقرر آئین کے مطابق ہوگا۔

عمران خان کی پالیسی تضادکا شکارہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈعالمی معاہدہ ہے جس پرعملدرآمد کرائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبرمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراطلاعات ونشریات نے ایک سوال پرکہاکہ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی مدت ملازمت میں توسیع کاکوئی معاملہ ہواتو آئین کے مطابق دیکھیں گے۔



ایک اورسوال پرانھوں نے کہاکہ آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کاتقرر وزیراعظم آئین کے مطابق کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں