امریکا کا دیامر بھاشا ڈیم کیلیے 2056 ملین ڈالر کا اعلان

اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کیلیے امریکا 14 ملین ڈالرز خرچ کریگا، سفارتخانے کا بیان


APP November 27, 2013
رقم میں سے 560,000 ڈالر بھاشا ڈیم کی 3 اضافی فزیبلٹی اسٹڈیز کیلیے ہیں۔ فوٹو: فائل

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلیے امریکی حکومت نے 20.56 ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سفارتخانے ایک بیان کے مطابق اس رقم میں سے 560,000 ڈالر بھاشا ڈیم کی 3 اضافی فزیبلٹی اسٹڈیز کیلیے ہیں۔



پاکستان میں جاری ترقیاتی پروگراموں کے حصہ کے طور امریکی حکومت استعمال ہونے والی بجلی کی چیکنگ اور بجلی کی چوری کی روک تھام کیلیے ملک بھر میں اسمارٹ میٹرزکی تنصیب کیلیے 14 ملین ڈالرزکے اخراجات کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں