مشرف کی معافی درخواست آئی تو آئینی طور پر دیکھوں گا صدر ممنون

وزیراعظم نے نئے آرمی چیف کی تقرری پرابھی بات نہیں کی، فاٹا کا دورہ کرنا چاہتا ہوں


Amir Ilyas Rana November 27, 2013
کراچی آپریشن 8 سے 10 ماہ چلنا چاہیے، سیاسی وابستگی ختم کردی، خصوصی گفتگو۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین ایوان صدرکوماضی کی سیاسی سرگرمیوںسے مکمل آزاد رکھنے کاعزم رکھتے ہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ وہ ہرصورت میںصرف اورصرف اپنی آئینی ذمے داری پوری کرینگے، اپوزیشن میں موجود کوئی بھی جماعت اورانکے لیڈر جب چاہیں ان سے ملاقات کرسکتے ہیں، سابق صدرمشرف کی اگرکبھی معافی کی درخواست آئی تواسے بھی آئینی طور پر دیکھوں گا، نئے آرمی چیف کی تقرری پرابھی تک مجھ سے وزیراعظم نے کوئی بات نہیں کی، وزیراعظم جب بات کریں گے توفیصلہ کرلیں گے۔



کراچی آپریشن 8 سے 10 ماہ چلناچاہیے تا کہ دیرپاامن قائم ہو سکے، فاٹاکادورہ کرنا چاہتا ہوں لیکن سیکیورٹی حکام اس کی اجازت نہیں دے رہے۔ انھوں نے ایوان صدرکے رہائشی ایریامیںظہرانے پر خصوصی ملاقات میں صدرنے کہا میں نے صدارتی الیکشن کیساتھ ہی سیاسی وابستگی ختم کر دی تھی لیکن ظاہر ہے جوزندگی کے حالات گزرے اور جن سے ہم آہنگی رہی وہ توختم نہیں ہو سکتی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔