امریکا میں کورونا وائرس کے مزید 3 مریض ہلاک

انتظامیہ کی جانب سے 27 نئے مریضوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے، حکام


ویب ڈیسک March 04, 2020
دوا سازکمپینیوں پربھی زوردیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین جلد از جلد تیار کرنے کی کوشش کریں، ٹرمپ: فوٹو: فائل

امریکا میں کورونا وائرس کے مزید 3 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی جب کہ انتظامیہ کی جانب سے مزید 27 نئے مریضوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب ریاست نیویارک میں وائرس کے دوسرے مریض کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شمالی کیرولائنا میں بھی ایک مریض سامنے آیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ریاست واشنگٹن سے آیا تھا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دوا سازکمپینیوں پربھی زوردیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین جلد ازجلد تیارکرنے کی کوشش کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وائرس امریکا میں بھی پھیلنے لگا

دنیا بھرمیں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 115 جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 90 ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس متعلق سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کورونا وائرس نے دنیا کوایک نا پسندیدہ صورتحال کا شکارکردیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 فروری کوامریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق خصوصی پریس کانفرنس طلب کی تھی جس میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کے علاوہ اس وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں