تحریک انصاف کے منچلے کنٹینرز لوٹ رہے ہیں فضل الرحمن

پختونخوا حکومت ڈالر لیکر خاموش ہوگئی، تحریک انصاف کے رہنما مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں

عوام کو جان ومال کا تحفظ نہ ملا تو خیبرپختونخوا حکومت کا محاسبہ کریں گے .فوٹو: فائل

جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کو میدان جنگ بنانے پر تلی ہوئی ہے، دھرنے کے نام پر لاقانونیت کو جنم دیا گیا۔

تحریک انصاف کے منچلے نیٹو اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز لوٹ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ڈالروں کی صورت میں رشوت لے کر خاموش ہو گئی ہے، تحریک انصاف کے رہنما مگر مچھ کے آنسو بہا کر عوام کو دھوکا نہیں سکتے۔




انھوں نے کہا کہ عوام کو جان ومال کا تحفظ نہ ملا تو وہ خیبرپختونخوا حکومت کا محاسبہ کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وفاق سے نیٹو سپلائی بند کرنے کا مطالبہ کرنے کے بجائے صوبائی حکومت خود ایکشن کیوں نہیں لیتی۔
Load Next Story