ٹیکس چوری روکنے کیلیے ایف بی آر کی 2 کمیٹیاں قائم

اربوں کی اسمگلنگ، انڈر انوائسنگ اور اسٹیل ملوں کیطرف سے ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا۔


Irshad Ansari November 27, 2013
اربوں کی اسمگلنگ، انڈر انوائسنگ اور اسٹیل ملوں کیطرف سے ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا۔ فوٹو: فائل

ملک میں اربوں روپے کی اسمگلنگ اورانڈرانوائسنگ جبکہ اسٹیل ملوں کی طرف سے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے ایف بھی آرنے مانیٹرنگ کیلیے 2 خصوصی ذیلی کمیٹیاں قائم کردیں۔

حکام نے بتایا کہ اسٹیل سیکٹر کی طرف سے کیے جانیوالے ٹیکسوںکے گھپلوں کی تحیققات اورمانیٹرنگ کیلیے ایف بی آر کے ممبران لینڈ ریونیو آپریشن جبکہ اربوںروپے کی اسمگلنگ اورانڈر انوائسنگ کی روک تھام کیلیے ممبر کسٹمز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔



ذرائع نے بتایا کہ کمیٹیاں مذکورہ شعبوں کی مانیٹرنگ کریں گی اورسیکٹر اینالسز بھی کروایا جائیگا جبکہ اسٹیل سیکٹر کیطرف سے ٹیکس چوری روکنے کیلئے نہ صرف اسٹیل ملوں کی سیل اورپرچیزکیساتھ اسٹیل ملوں کی طرف سے جمع کروائے جانیو الے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس گوشواروں میں فراہم کردہ اعدادوشمار کا بھی جائزہ لیا جائیگااور جو ملیں ٹیکس چوری میں ملوث پائی جائیں گی انکے خلاف کارروائی کر کے تمام ٹیکس واجبات بمعہ سرچارج وجرمانے وصول کیے جائیں گے جبکہ ممبر کسٹمز کی سربراہی میں قائم کی جانیوالی دوسری کمیٹی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے حکمت عملی وضع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔