عالمی ادارہ صحت کا پولیوکے خاتمے کیلئے پاکستان سے مزید تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان میں پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک March 04, 2020
وزیرخارجہ نے ڈاکٹرپلیتھا کوپاکستان میں معاون ٹیکنالوجی برائے صحت تک رسائی میں بہتری کے سلسلے میں حکومتی اقدامات سے بھی مطلع کیا: فوٹو: فائل

عالمی ادارہ برائے صحت نے پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

عالمی ادارہ برائے صحت کے نمائندہ برائے پاکستان ڈاکٹرپلیتھا کی وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر پلیتھا نے وزیرِ خارجہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں اورکہا کہ عالمی ادارہ برائے صحت نے پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کا مکمل خاتمہ، حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت پاکستان کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ وزیرخارجہ نے ڈاکٹرپلیتھا کوپاکستان میں معاون ٹیکنالوجی برائے صحت تک رسائی میں بہتری کے سلسلے میں حکومتی اقدامات سے بھی مطلع کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں