وزیراعظم کی ڈیرن سیمی کوپاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پرمبارکباد

تمام میچزمیں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں جوپوری دنیا کے لیے پاکستان کا مثبت پیغام ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک March 04, 2020
خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے اور لوگ خوش ہیں، وزیراعظم: فوٹو: پی ٹی آئی

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کومبارکباد دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی ایس ایل کے کھلاڑی ڈیرن سیمی اورہاشم آملہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کرکٹ کی بحالی پراورپی ایس ایل سے متعلق بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے ڈیرن سیمی کواعزازی شہریت ملنے پرمبارک باد دی اورکہا کہ اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں۔



وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردارہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے اورلوگ خوش ہیں اورتمام میچزمیں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں جوپوری دنیا کے لیے پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں