طالبان حملے میں 20 افغان اہلکار ہلاک امریکی فوج کی جوابی کارروائی

طالبان افغانستان میں غیر ضروری حملوں سے گریز کریں، پینٹاگون


ویب ڈیسک March 04, 2020
فوجی چھاؤنی پر حملے میں 16 اور پولیس چیک پوسٹ حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے، فوٹو: فائل

طالبان کے افغان فوجی چھاؤنی اور پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں مجموعی طور پر 20 اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے جواب میں امریکی فوج نے بھی حملہ آور جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے صوبے قندوز میں افغان فوج کی چھاؤنی پر حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ میں 16 افغان فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ افغان حکام نے طالبان جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم تعداد نہیں بتائی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا اور طالبان میں امن معاہدے پر دستخط

اسی طرح قندوز میں ہی طالبان جنگجوؤں نے ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ دونوں کارروائیوں کے بعد طالبان اپنے ہمراہ افغان فوج کا اسلحہ بھی گئے جب کہ طالبان نے 10 افغان اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : طالبان کا افغان سیکیورٹی فورسز پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

طالبان کے یہ حملے گزشتہ روز ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے اس بیان کے بعد کیے گئے ہیں جس میں انہوں نے انٹرا افغان مذاکرات سے قبل سیکیورٹی فورسز پر حملے جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا تاہم امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے سے گریز کا اعلان کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : افغانستان کے صوبے خوست میں دھماکا، 3 شہری ہلاک

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فورسز نے صوبے ہلمند میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ جنگجو افغان سیکیورٹی فورسز کو بلا ضرورت نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ پینٹاگون کا مزید کہنا تھا کہ طالبان افغانستان میں غیر ضروری حملوں سے گریز کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں