وزیراعظم آج آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیں گے

عشائیہ میں شرکت کیلئے 60 افراد کودعوت دی گئی،مسلح افواج کے سربراہان وکورکمانڈرز،وفاقی وزرا، بیوروکریٹس بھی شریک ہونگے


ویب ڈیسک November 27, 2013
عشائیہ میں سابق اور موجودہ فوجی افسران کے علاوہ وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف آج جنرل اشفاق پرویز کیانی کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیں گے۔ تمام کور کمانڈرز کو بھی دعوت نامے ارسال کئے گئے ہیں۔


وزیراعظم کی جانب سے شام سات بجے دئیے جانے والے عشائیہ میں شرکت کیلئے 60 افراد کو دعوت دی گئی ہے۔ مسلح افواج کے سربراہان اور کورکمانڈرز، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت وفاقی وزرا، بیوروکریٹس اور سابق فوجی و سول افسران بھی عشائیے میں شرکت کریں گے۔ آرمی چیف کے عہدے کیلئے لیفٹینٹ جنرل ہارون اسلم، لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود، لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف اور لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام کے ناموں میں سے کوئی ایک فائنل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں