کراچی بدامنی کیس رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق رپورٹ جمع کرادی

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کی کاپی ایکسپریس نیوز کو موصول

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں لارجر بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں لارجر بنچ کراچی بدامنی کیس کی سماعت کرے گا،سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کی کاپی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔



ایکسپریس نیوز کو موصول رپورٹ کے مطابق کراچی آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 9 ہزارملزمان کوگرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 222 کلو گرام دھماکا خیز مواد 2293 غیرقانونی ہتھیار اور 115 دستی بم برآمد ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ سے متعلق 1386 مقدمات درج کئے گئے۔


دوسری جانب رینجرز حکام نے بھی ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے جس کے مطابق 5 ستمبر سے 25 نومبر تک شہر بھر میں 3 ہزار 47 آپریشن کئے گئے جبکہ ملزمان سے 455 مقابلے ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوران آپریشن 76 ٹارگٹ کلرز اور 15 دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔.

Load Next Story