پولیس تشدد کے خلاف وکلا برادری کا ملک بھر میں احتجاج عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ

وکلا کی ہڑتال کی وجہ سےعدالتوں میں دور دراز کا سفر طے کرکے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


ویب ڈیسک November 27, 2013
ملک بھر کی اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں وکلا کے پیش نہ ہونے پر لاکھوں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔ فوٹو: فائل

لاہور:

اسلام آباد میں وکلا پر پولیس تشدد کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر ملک بھر میں وکلا برادری نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائیوں کا بائیاکڑ کیا جس کی وجہ سے لاکھوں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


گزشتہ روز اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے احاطے میں پولیس کے تشد کے خلاف پاکستان بار کونسل کی جانب سے آج وکلا برادری سے احتجاج کی اپیل کی گئی تھی ، جس کے تحت ملک بھر کی اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں وکلا پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے لاکھوں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی اور وہ التوا میں چلے گئے، وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے عدالتوں میں دور دراز کا سفر طے کرکے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے 5 شہروں کے وکلا نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے بعد سپریم کورٹ میں ادخل ہونے کی کوشش کی، پولیس ی جانب سے وکلا کو روکے جانے کے بعد معاملہ بڑھا اور وکلا کے پتھراؤ کے بعد پولیس کو لاٹھی چارج اور شیلنگ کرنا پڑی جس سے کئی وکلا زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |