
خلیل الرحمان قمر کی جانب سے سماجی کارکن ماروی سرمد کے لیے استعمال کیے گئے نازیبا الفاظوں نے شوبز شخصیات اور صارفین کو دو دھڑوں میں تقسیم کردیا ہے۔ ماہرہ خان، عفت عمر اورنبیل قریشی سمیت متعدد آوازیں خلیل الرحمان قمر کے خلاف اٹھ رہی ہیں۔ تاہم بہت سی آوازیں ان کے حق میں بھی سامنے آرہی ہیں ان ہی میں ایک آواز وینا ملک کی بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمرنے ماروی سرمد کو گالی دیدی
وینا ملک نے خلیل الرحمان اور ماروی سرمد تنازع پر خلیل الرحمان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ''جو لوگ شور مچارہے ہیں کہ خلیل صاحب نے عورت کی تضحیک کردی، وہ ذرا غور سے ماروی سرمد کو دیکھیں کیا انہیں عورت اورگینڈے میں کوئی فرق نظر نہیں آتا، اس کے ساتھ انہوں نے لکھا، اچھا سوری۔''
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان'' تم نے مَردوں کے سر شرم سے جھکادیے''
جو لوگ شور مچا رھے ھیں کہ خلیل صاحب نے عورت کی تضحیک کردی۔۔۔وہ ذرا غور سے ماروی سرمد کو دیکھیں کیا انھیں عورت اور گینڈے میں کوئ فرق نظر نہیں آتا🤔
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) March 4, 2020
۔۔۔اچھا سوری😂✌😂#khalilurrehmanqamar
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان کی نازیبا زبان سن کر صدمے میں ہوں، ماہرہ خان
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ٹاک شو میں خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سر مد کے درمیان عورت مارچ اور ''میرا جسم میری مرضی''نعرے کو لے کر بحث ہوگئی تھی۔ یہ بحث اتنی آگے بڑھ گئی کہ خلیل الرحمان نے لائیو شو میں ماروی سرمد کو گالی دے دی اور ان کے لیے مزید نازیبا جملے استعمال کیے۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B9Tw-viHf7z/"]
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔