پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2300 سے تجاوز کرگئی

24 گھنٹوں کے دوران 24 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی،17 کا تعلق لاہور اور 7 کا راولپنڈی سے ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران 24 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی،17 کا تعلق لاہور اور 7 کا راولپنڈی سے ہے. فوٹو:فائل

پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2300 سے تجاوز کر گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔



رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ان میں سے 17 کا تعلق لاہور جبکہ 7 کا راولپنڈی سے ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں اکثریت کا تعلق لاہور سے ہے۔


واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کل حکم نامہ جاری کیا تھا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ صحت ڈینگی سے ہلاکتوں پرقابو پانے میں ناکامی کا نوٹس لیں جبکہ عدالت نے 3 دسمبر تک جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

Load Next Story