لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کو سپریم کورٹ لانے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوادیا

جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوادیا

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ لانے کی سفارش کردی۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کو سپریم کورٹ لانے کی سفارش کردی گئی۔


یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی اور غیر قانونی قرار

جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا اور جسٹس مظاہر علی نقوی کو سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی رٹائرمنٹ سے خالی ہونے والی نشست پر لایا جائے گا۔
Load Next Story