وزیراعظم نوازشریف سے 2 سینئرفوجی افسران کی الگ الگ ملاقات

نئے آرمی چیف کی دوڑ میں شامل لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود اور لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف نے الگ الگ ملاقات کی۔


ویب ڈیسک November 27, 2013
نئے آرمی چیف کی دوڑ میں شامل لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود اور لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف نے الگ الگ ملاقات کی۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم میاں نوازشریف سے نئے آرمی چیف کی دوڑ میں شامل لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود اور لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف نے الگ الگ ملاقات کی۔


علی الصبح وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود سے ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ جنرل راشد محمود سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں اور اس وقت وہ چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائز ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف سے دوسرے ملاقات کرنے والے جنرل لیفٹیننٹ جنرل راحیل شیخ ہیں جو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلو ایشن کے عہدے پر فائز ہیں اور سنیارٹی کے لحاظ سے تیسرا نمبر رکھتے ہیں۔


واضح رہے کہ سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبرپرموجود لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کی وزیراعظم سے فی الحال ملاقات نہیں ہوئی، وزیراعظم کل نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔