سانحہ راولپنڈی اچانک رونما ہوا یہ کسی منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں تھا سی پی او

سانحے کے وقت شر پسندوں نے پولیس سے 5 بندوقیں چھینی تھیں جن میں سے 2 برآمد کرلی گئی ہیں، سی پی او راولپنڈی


ویب ڈیسک November 27, 2013
جاں بحق ہونے والوں میں جامعہ تعلیم القرآن کا کوئی طالب علم شامل نہیں، سی پی او راولپنڈی۔ فوٹو ایکسپریس/فائل

KARACHI: سی پی او راولپنڈی اختر لالیکا نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی میں ملوث 40 ملزمان کو شناخت کیا گیا ہے اوران میں سے 12 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران سی پی او اختر لالیکا نے کہا کہ سی سی ٹی وی کے ذریعے سانحہ راولپنڈی میں ملوث 40 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے 12 کو گرافتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش کے لئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق آزادکشمیر سے ہے، انہوں نے کہا کہ سانحے کے وقت شر پسندوں نے پولیس سے 5 بندوقیں چھینی تھیں جن میں سے 2 برآمد کرلی گئی ہیں۔

سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ یوم عاشور کے روز پیش آنے والا سانحہ کسی منصوبہ بندی کے تحت رونما نہیں ہوا، کچھ لوگ اکھٹے ہوئے اور اچانک حالات خراب ہوگئے، انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی میں 11 افراد جاں بحق ہوئے لیکن جاں بحق ہونے والوں میں جامعہ تعلیم القرآن کا کوئی طالب علم شامل نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں