راولپنڈی میں خاتون کے ہاں 3 بچیوں کی پیدائش

تینوں بچیاں صحت مند اور ہرایک کا وزن 4 پاونڈ ہے، سی ایم ایچ انتظامیہ

بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں میری فیملی مکمل ہوگئی ہے، والد۔ فوٹو: ایکسپریس

BENGALURU, INDIA:
سی ایم ایچ میں زویا نامی خاتون نے 3 بچیوں کو جنم دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی کے کمبائن ملٹری اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچیوں کی پیدائش ہوئی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بچیاں صحت مند اور ہرایک کا وزن 4 پاونڈ ہے۔


زویا نامی خاتون کے پہلے بھی 2 بیٹے ہیں اور ان کے شوہر سلطان محمود کی کہنا ہے کہ بیٹیوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوں، یہ اللہ کی رحمت ہیں اور ان کی پیدائش کے بعد میرا گھرانہ مکمل ہوگیا۔

 
Load Next Story