چین میں شدید برفباری سے فیکٹری کی چھت گرگئی 9 مزدور ہلاک متعدد زخمی

فیکٹری کی چھت اس وقت گری جب مزدور کھانا کھارہے تھے۔

گزشتہ کئی دنوں سے چین میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوچکا ہے۔ فوٹو؛چائنا نیوز

چین میں شدید برفباری کے باعث فیکٹری کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 9 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شمال مغربی صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر مدان جیانگ میں 30 ملی میٹر تک پڑنے والی برف سے غذائی اشیا تیار کرنے والی ایک فیکٹری کی چھت گرگئی جس کے نتیجے ملبے تلے دبنے سے 9 مزدو ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فیکٹری کی چھت اس وقت گری جب مزدور کھانا کھارہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے چین میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوچکا ہے۔ 1958ء کے بعد یہ چین میں ہونے والی شدید ترین برفباری ہے۔
Load Next Story