جنرل راحیل شریف پاکستان کے نئے سپہ سالار مقرر

راحیل شریف 29 نومبر سے نئے آرمی چیف جبکہ جنرل راشد محمود نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالیں گے۔


ویب ڈیسک November 27, 2013
جنرل راحیل شریف ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شبیر شریف شہید کے چھوٹے بھائی ہیں۔ فوٹو: فائل

LONDON: لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف پاک فوج کے نئے سپہ سالار مقرر کردیئے گئے ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے آئین کے آرٹیکل 3 کےتحت لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف اور لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کو جنرل کے عہدے پر تقری دے دی ہے،دونوں لیفٹیننٹ جرنیل کل سے مکمل جنرل ہوں گے، راحیل شریف 29 نومبر سے جنرل اشفاق پرویز کیانی کی جگہ پاک فوج کے نئے سپہ سالار ہوں گے جبکہ اسی روز سے جنرل راشد محمود نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے نشان حیدر کا اعزاز پانے والے شبیر شریف شہید کے چھوٹے بھائی ہیں۔ راحیل شریف کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا کمانڈنٹ رہنے کا اعزاز حاصل ہے، وہ نئے آرمی چیف کو 30 نومبر 2010 کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد پاک فوج کی گوجرانوالہ کور کے کمانڈر مقرر کئے گئے اور اس وقت جنرل راحیل شریف جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوایلیوایشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |