يوكرائن اوريورپی يونين كے درميان آزاد تجارتی معاہدہ کسی صورت قبول نہیں روسی صدر

معاہدہ روسی معيشت كے ليے خطرہ ہے، يورپی اشيا بغير ٹيكس يا ڈيوٹی ادا كيے روسی ماركيٹوں ميں پھيل جائيں گی،ولادی میرپیوٹن


ویب ڈیسک November 27, 2013
روس يورپی اشيا كے ليے اپنے دروازہ كھولنے كے ليے تيار نہيں، روسی صدر فوٹو:فائل

روسی صدر ولادی ميرپوٹن نے كہا ہے كہ يوكرائن اوريورپی يونين كے درميان آزاد تجارتی معاہدہ روسی معيشت كے ليے بڑا خطرہ ہےجو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

روسی خبر رسا ں ادارے كے مطا بق صدر ولادی ميرپوٹن نے اٹلی كے دورے پر صحافيوں سے بات كرتے ہوئے كہا كہ معاہدے کی صورت میں يورپی اشيا بغيرٹيكس يا ڈيوٹی ادا كيے روسی ماركيٹوں ميں پھيل جائيں گی، روس اور يوكرائن ميں پہلے ہی آزاد تجارتی معاہدہ موجود ہے، يوكرائن اور يورپی يونين كا معاہدہ روس كے ليے خطرہ ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ معاہدے سے روسی معيشت كو نقصان پہنچے گا خاص طور پر زراعت اور جہازوں کی صنعتوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے بے روز گاری ميں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے واضح کیا کہ روس يورپی اشيا كے ليے اپنے دروازہ كھولنے كے ليے تيار نہيں، یورپی ممالک اس معاملے ميں تلخ الفاظ استعمال نہ كريں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے يوكرائن نے يورپي يونين كے ساتھ مجوزہ معاہدے پر دستخط كرنا ملتوی كر ديا تھا جس كے بعد روس پر الزام عائد كيا گيا كہ اس نے يوكرائن پرمعاہدہ نہ كرنے كے ليے دباؤ ڈالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |