محکمہ معدنیات بلوچستان میں کروڑوں کی کرپشن ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر

نیب نے ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کردیا


ویب ڈیسک March 04, 2020
نیب نے ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کردیا ۔ فوٹو : فائل

LONDON: محکمہ معدنیات بلوچستان میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

محکمہ معدنیات بلوچستان کے افسران اور کوئلہ کمپنی کے مالک سمیت دیگر کی جانب سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق محکمہ معدنیات بلوچستان کے افسران اور کوئلہ کمپنی کے مالک سمیت 7 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرتے ہوئے ملزمان کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ معدنیات بلوچستان کے عملے سمیت 4 ملزمان کرپشن کے الزام میں گرفتار

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کول کمپنی کے مالک عاصم اکبر خان، بشیر محمد اور گل نواز کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |