سونے کی لمبی اڑان فی تولہ قیمت میں 1950 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونا 94100 روپے اور دس گرام سونا بڑھ کر 80675 روپے کا ہوگیا


March 04, 2020
عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر بڑھ کر 1638 ڈالر فی اونس کا ہوگیا (فوٹو : انٹرنیٹ)

LONDON: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 42 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سونے کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں ایک ہی دن میں بالترتیب 1950 روپے اور 1671 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 42 ڈالر بڑھی اور عالمی بازار میں فی اونس سونا 1638 ڈالر کا ہوگیا، قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 94 ہزار 100 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 80 ہزار 675 روپے پر پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔