ماسک كی مصنوعی قلت پر تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع

سرجیكل ماسک كی چور بازاری پر پوری قوم پریشان ہے مگر حكومت كے كان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، تحریک التواء کا متن

سرجیكل ماسک كی چور بازاری پر پوری قوم پریشان ہے مگر حكومت كے كان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، تحریک التواء کا متن ۔ فوٹو؛ فائل

ملک میں ماسک كی مصنوعی قلت پر تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع كروادی گئی۔


مسلم لیگ (ن) كی ركن اسمبلی رابعہ احمد بٹ كی جانب سے جمع كروائی گئی تحریک التواء كے متن میں كہا گیا ہے كہ پاكستان میں كرونا وائرس كے مریض سامنے كے آنے كے بعد صورت حال انتہائی گھمبیر ہو گئی ہے جب کہ ماسک كی ڈیمانڈ میں اضافے كا بھرپور فائدہ ناجائز منافع خور اور بلیک ماركیٹ مافیا اٹھا رہا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ سرجیكل ماسک كا 80 روپے والا پیكٹ 450 میں فروخت ہورہا تھا اب ہزار روپے سے بھی تجاوز كرگیا ہے پھر بھی دستیاب نہیں، روز مرہ استعمال كے عام سے سرجیكل ماسک كی چور بازاری پر پوری قوم پریشان ہے مگر حكومت كے كان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، لہذا حكومت زبانی جمع خرچ كی بجائے عملی اقدامات اٹھائے۔
Load Next Story