میلہ لوٹنے کے بعدعلی ظفر نے مداحوں کو ایک اور خوشخبری سنادی

علی ظفر نئے گانے ’میلا لوٹ لیا‘ کی کامیابی پر مداحوں کے شکرگزار


ویب ڈیسک March 04, 2020
علی ظفر نئے گانے ’میلا لوٹ لیا‘ کی کامیابی پر مداحوں کے شکرگزار

معروف گلوکار علی ظفر نے 'میلہ لوٹ لیا' کی ویڈیو میں شامل نہ ہونے والے مداحوں کے پیغامات نئی ویڈیوز کا حصہ بنانے کی خوشخبری سنادی۔

معروف گلوکار واداکار علی ظفر میلہ لوٹنے کے بعد ایکسپریس نیوز کے مہمان بنے جہاں انہوں نے نئے گانے کو ملنے والی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں شامل نہ ہونے والے مداحوں کے پیغامات اگلی ویڈیو میں شامل کروں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ''بھائی آرہا ہے'' علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پوری کردی

علی ظفر نے گانا کی تیاری کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا بتاتے ہوئے کہا کہ اس گانے کی تیاری کے لیے کئی راتیں نہیں سویا۔

واضح رہے پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا گانے والے گلوکار علی عظمت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے گیت کی ناکامی کا الزام نام لیے بغیر علی ظفر پر لگایا تھا جس کے جواب میں علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی ایک ہفتے کے اندر نیا گانا بنانے کا اعلان بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔