احسن خان نے فیروز خان کی فلم سے چھٹی کرا دی

میں ہمیشہ سے کبیر کے کردار کے لئے ندا اور یاسر حسین کی پہلی ترجیح تھا، احسن خان


ویب ڈیسک March 04, 2020
میں ہمیشہ سے کبیر کے کردار کے لئے ندا اور یاسر حسین کی پہلی ترجیح تھا، احسن خان۔ فوٹو: فائل

LONDON: معروف اداکار احسن خان نے نئی آنے والی فلم سے اداکار فیروز خان کی چھٹی کرا دی۔

'رانگ نمبر' ، 'رانگ نمبر ٹو' ، 'مہرالنساء وی لو یو' کی کامیابی کے بعد یاسر نواز کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی چوتھی فلم ' چکر' کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ جس میں مرکزی کردار کے لئے فیروز خان کو ماورا حسین کے مد مقابل کاسٹ کیا گیا تھا تاہم اب احسن خان نے اُن کی چھٹی کردی ہے۔

تھرل سے بھرپور کامیڈی فلم 'چکر' میں فیروز خان کی جگہ اب احسن خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جس کی تصدیق خود انہوں نے اپنے شو میں کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے کبیر کے کردار کے لئے ندا اور یاسر حسین کی پہلی ترجیح تھا جب کہ دونوں نے میرے ہی شو میں مجھ سے اس کردار کو کرنے سے متعلق خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B8eBms-AnWK/"]

واضح رہے کہ فلم چکر کے مرکزی کردار کا معاملہ ابتداء سے تنازع کی نذر رہا ہے۔ یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ فیروز خان کے انکار کے بعد بلال اشرف سے رجوع کیا گیا تھا تاہم انہوں نے بھی ماورا حسین کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔