چینی بحران کے ممکنہ ذمہ دار کین کمشنر پنجاب کو عہدہ چھوڑنے کا حکم

واجد علی کے دور میں آٹے اور چینی کا بحران آیا اور انہوں نے حکومتی و پی ٹی آئی کے عہدیداران کو فائدہ پہنچایا، الزام


ویب ڈیسک March 04, 2020
واجد علی شاہ کو چینی بحران کے حوالے سے ایف آئی اے کے سامنے جوابدہ ہونے کی ہدایت کردی گئی۔ فوٹو:فائل

چینی بحران کے ممکنہ ذمہ دار کین کمشنر پنجاب واجد علی شاہ کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے چینی بحران کے ممکنہ ذمہ دار کین کمشنر پنجاب واجد علی شاہ کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے، اور اس حوالے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ایف آئی اے نے چینی اور آٹے کے بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، اور واجد علی شاہ کے دور میں آٹے اور چینی کا بحران آیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے حکومتی عہدیداروں اور پی ٹی آئی کے اعلی عہدیدار کو فائدہ پہنچایا، جب کہ کین کمشنر پنجاب واجد علی شاہ پر چینی بحران کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کو گمراہ کرنے کا بھی الزام ہے۔

واجد علی شاہ کی جگہ ممبر ریونیو بورڈ پنجاب ندیم عباس بھنگو کو کین کمشنر پنجاب کا چارج لینے کا حکم دے دیا گیا ہے، جب کہ پنجاب حکومت نے واجد علی شاہ کو چینی بحران کے حوالے سے ایف آئی اے کے سامنے جوابدہ ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ واجد علی شاہ کو 27 جنوری کو ٹرانسفر کرنے کا احکامات جاری کئے گئے لیکن انہوں نے چارج نہیں چھوڑا تھا، جب کہ ان کے پاس ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کا چارج بھی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |