ن لیگمتحدہ کے مذاکراتقومی ایشوزپر یکساں موقف پراتفاق

انتخابی اتحادکی بات قبل ازوقت ہے،ڈار،نوازشریف کیلیے الطاف حسین کاپیغام پہنچایا،فاروق ستار

اسلام آباد،پنجاب ہائوس میں مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے بعد متحدہ کے رہنما فاروق ستار صحافیوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

مسلم لیگ(ن) اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قومی ایشوزپریکساںموقف اختیارکرنے کیساتھ ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے اورملک کودرپیش خارجی اورداخلی مسائل اورچیلنجزسے نمٹنے کیلیے مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق ہوگیاہے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان ماضی میں تلخیاں نقطہ عروج پررہی ہیں اور دونوں اطراف سے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں،کافی طویل عرصے کے بعدمسلم لیگ(ن)اور ایم کیو ایم کے رہنمائوںکے درمیان پنجاب ہائوس اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے،ایم کیوایم کے3رکنی وفدکی قیادت وفاقی وزیرڈاکٹر فاروق ستارنے کی۔وفدمیں سینیٹر بابرغوری اورسینیٹرکرنل (ر) طاہرمشہدی شامل تھے،مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنمااورسینیٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹر اسحاق ڈار کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کوجاری رکھنے پر اتفاق کیاگیاہے،دونوں اطراف سے بعض گلے شکوے بھی کیے گئے۔


مذاکرات کے دوران اہم قومی ایشوزپر یکساں موقف اختیارکرنے کے ساتھ ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیاگیاہے۔ اسحاق ڈارنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل پر ہمارا نقطہ نظر یکساں ہے،ایم کیوایم کے رہنمائوں کی آمد پر ان کا شکریہ اداکرتا ہوں ،ایم کیوایم حکومت میں ہوتے ہوئے بھی عوامی مسائل کواجاگر کررہی ہے اوریہ بات خوش آئندہے، انتخابی اتحادکی باتیں ابھی قبل ازوقت ہیں،سیاست میں ڈائیلاگ کے راستے کھلے رہنے چاہئیں۔

ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ ملک کااستحکام اورسلامتی ہی ایم کیوایم کاایجنڈا ہے اورہم ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوںکے ساتھ بات چیت کررہے ہیں تاکہ مل کرملک کودرپیش مسائل کے بھنور سے نکالاجاسکے۔انھوں نے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا پیغام نوازشریف تک پہنچانے کیلیے اسحاق ڈار سے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ایم کیوایم کے وفدنے مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوںکونائن زیروکا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story