بھارتی ریاست بہار میں 10 ہزار سے زائد اساتذہ پانچویں جماعت کے ریاضی کے ٹیسٹ میں فیل

ٹیسٹ میں اساتذہ سے پانچویں جماعت تک کی انگریزی، ریاضی، ہندی اور عام معلومات کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے۔


ویب ڈیسک November 27, 2013
اساتذہ دوبارہ ٹیسٹ دیں اور اگر پھر فیل ہوئے تو انہیں درس و تدریس کو خیرباد کہنا ہوگا، ریاستی حکومت۔ فوٹوفائل

بھارتی ریاست بہار میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے 10 ہزار سے زاہد اساتذہ ریاضی اور انگریزی کے ٹیسٹ میں فیل ہو گئے۔

پرنسپل سیکریٹری ایجوکیشن امرجیت سنہا نے بھارتی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اساتذہ کی اہلیت جانچنے کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد گزشتہ ماہ کیا گیا جس میں مجموعی 43 ہزار 447 امیدواروں نے شرکت کی، ٹیسٹ میں اساتذہ سے پانچویں جماعت تک کی انگریزی، ریاضی، ہندی اور عام معلومات کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے تاہم صرف 32 ہزار کے قریب اساتذہ ہی ٹیسٹ میں پاس ہو سکے جب کہ دیگر 10 ہزار سے زائد اساتذہ ناکام قرار پائے۔

حکومت نے فیل ہونے والے اساتذہ کو ایک اور موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ ٹیسٹ ميں ناکام ہوئے توپھر انہیں درس و تدریس کے شعبے کو خیرباد کہنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں