ایل پی جی کی قیمت میں 72 گھنٹوں کے دوران 37 روپے کا اضافہ کردیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 441 جب کہ کمرشل سلنڈر 1049 روپے مہنگا ہوگیا


ویب ڈیسک November 27, 2013
ڈالر کی قیمت میں اضافے سے درآمد کی جانے والی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ڈسٹری بیوشن کمپنیاں فوٹو: فائل

ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 72 گھنٹوں کے دوران 37 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث درآمد کی جانے والی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 441 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1049 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث ڈالر 110 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ماہرین کاکہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کا طوفان آسکتا ہے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کےبعد مہنگائی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں