اے ٹی ایم سے رقم چوری کیس میں چینی باشندے کو 6 سال قید

مجرم نے ڈیفنس میں اے ٹی ایم مشین سے ڈیوائسز لگا کر ٹرانزیکشن کی اور مختلف اے ٹی ایمز سے ڈیٹا چوری کیا تھا


کورٹ رپورٹر March 04, 2020
مجرم نے ڈیفنس میں اے ٹی ایم مشین سے ڈیوائسز لگا کر ٹرانزیکشن کی اور مختلف اے ٹی ایمز سے ڈیٹا چوری کیا تھا ۔ فوٹو : فائل

عدالت نے اے ٹی ایم اسکینڈل کے مقدمے میں مجرم لیو لینن کو مجموعی طور پر 6 سال 3 ماہ قید کی سزا سنادی۔

کراچی سٹی کورٹ میں سیشن جج جنوبی نے اے ٹی ایم اسکینڈل عدالت نے فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چینی باشندے کو سزا سنادی، عدالت نے مجرم لیو لینن کو مجموعی طور پر 6 سال 3 ماہ قید کی سزا سنادی جب کہ مجرم پر 10 لاکھ سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے وکیل ذاکر احمد ایڈووکیٹ کے مطابق مجرم نے ڈیفنس کے علاقے میں اے ٹی ایم سے ڈیوائسز لگا کر ٹرانزیکشن کی تھی، مختلف اے ٹی ایمز سے ڈیٹا چوری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |