لیٹویا کے وزیراعظم نے شاپنگ مال کی چھت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث استعفٰی دیدیا
ریگا میں شاپنگ مال کی عمارت گرنے کا واقعہ قومی سانحہ ہے اور اس واقعے کے بعد ایک نئی حکومت کا قیام ضروری ہے، وزیراعظم۔
مہذب معاشروں میں اگر کوئی حادثہ رونما ہوجائے تو اس ملک کا حکومتی اہلکارواقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفیٰ ہوجاتا ہے اور ایسا ہی کچھ پوا لیٹویا میں جہاں وزیراعظم ویلڈس ڈمبروسکس نے دارالحکومت ریگا میں شاپنگ مال کی چھت گرنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے بعد استعفٰی دے دیا لیکن ہمارے یہاں یہ مثال دیکھنے کونہیں ملتی ۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لیٹویا کے وزیراعظم ویلڈس ڈمبروسکس نے صدر اینڈرس برزن سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ریگا کے شاپنگ مال کی چھت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے یا ، صدر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ریگا میں شاپنگ سینٹر کی عمارت گرنے کا واقعہ ایک قومی سانحہ ہے اور اس واقعے کے بعد ایک نئی حکومت کے قیام کی ضرورت ہے جسے پارلیمنٹ کی مکمل حمایت حاصل ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لیٹویا کے دارالحکومت ریگا کے شاپنگ سینٹر کی عمارت گرنے کے باعث 54 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔