کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہر شخص کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں وزارت صحت
ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ، صورتحال کا جائزہ
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہر کسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں ماہرین صحت، اعلیٰ حکام، پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وفاق، صوبے اور تمام ادارے مکمل تیار ہیں، سب کو مل کر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، تمام زمینی راستوں اور ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سے آنے والوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے باعث کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی بات غلط ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ چار مارچ کو 21 ہزار 360 مسافروں کی اسکریننگ ہوئی اور اب تک 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد مسافروں کی اسکریننگ ہوچکی ہے، وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں، اسپتالوں میں علیحدہ کمرے مختص کردیے گئے اور مزید تیار کیے جارہے ہیں، اب تک کورونا وائرس کے صرف پانچ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارتِ صحت کے حکام نے کہا کہ ملک میں ہر کسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، جن چند لوگوں کو ماسک پہننا چاہیے ان میں وہ لوگ شامل ہیں، جنہیں کورونا وائرس کی بیماری ہو، یا وہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ جو کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہو، تیسرے وہ لوگ جنہیں سخت کھانسی یا نزلہ زکام ہو۔