میرا جسم میری نہیں تو کس کی مرضی ہوگی شہزاد رائے

والدین کو بھی کیسے حق ہے کہ وہ بچے پر جسمانی تشدد کی اجازت دیں، شہزاد رائے

بچے کو کوئی غلط طریقے سے دیکھ اور چھو نہیں سکتا، شہزاد رائے فوٹوفائل

معروف گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ اگرمیرا جسم میری مرضی نہیں ہوگی توکس کی مرضی ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہزاد رائے نے بچوں پر تشدد کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہا کہ بچوں پرتشدد کےخاتمے سے متعلق بل اب قومی اسمبلی میں چلا جائے گا، قانون جلد آئےگا، اگرمیرا جسم میری مرضی نہیں ہوگی توکس کی مرضی ہوگی۔ یہ بات صرف خواتین اور مردوں تک محدود نہیں، بچے کو کوئی غلط طریقے سے دیکھ اور چھو نہیں سکتا، یہ بطور طرز زندگی تمام دنیا میں پڑھایا جاتا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: بچوں پر تشدد روکنے کا بل پارلیمنٹ نہ بھیجنے پر وزارت قانون سے جواب طلب

شہزاد رائے نے کہا جسمانی سزا ہماری ذہنیت ہے، بچوں پر مار پیٹ اسلامی تعلیمات کےخلاف ہے، ہم نے عالمی معاہدے پر دستخط کئے ہیں، بچوں کو جسمانی سزا دینے والے سیکشن 89 کا سہارا لیتے ہیں کہ اچھی نیت سے مارا۔

شہزاد رائے نے مزید کہا کہ سیکشن 89 کہتی ہے بچوں کا گارجین(سرپرست) اچھی نیت کے ساتھ تشدد کی اجازت دے سکتا ہے، والدین یا بچوں کے گارجین کو بھی کیسے حق ہے کہ وہ تشدد کی اجازت دیں۔ گفتگو کے دوران شہزاد رائے نے میڈیا کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا اس معاملے پر ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں۔
Load Next Story