ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی کپتانی سے مستعفیٰ ہیڈ کوچ مقرر

وہاب ریاض آئندہ میچز کے لیے پشاور زلمی کے کپتان ہوں گے


ویب ڈیسک March 05, 2020
محمد اکرم ڈائریکٹر کرکٹ اور باؤلنگ کوچ کے طور پر کام کریں گے۔

NEW ORLEANS: ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر کرلیا گیا اور وہاب ریاض آئندہ میچز کے لئے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بطور کپتان مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے لئے ہمیشہ اچھا کھیلنے کی کوشش کی، کھلاڑیوں سے بھی کہا ہمیشہ ٹیم کے لئے اچھا کھیلیں، آخری دو سال کھیل کے دوران ان فٹ بھی ہوا، چاہتا ہوں اب کچھ الگ کردار ادا کروں، اب ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آتا دیکھنا چاہتا ہوں۔



ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض آئندہ میچز کے لئے ٹیم کے کپتان ہوں گے تاہم میرے پاس خود کو منتخب کرنے کا بھی اختیار ہے، ٹیم مینجمنٹ اور کوچز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے پوچھا جاتا ہے آپ کا بہترین کوچ کون رہا میرا جواب ہوتا ہے محمد اکرم۔

دوسری جانب محمد اکرم ڈائریکٹر کرکٹ اور باؤلنگ کوچ کے طور پر کام کریں گے۔ اس موقع پر محمد اکرم نے کہا کہ سیمی نے ہیڈ کوچ کا چارج آج سے ہی سنبھال لیا ہے، ڈیرن سیمی کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد دیتے ہیں، ڈیرن سیمی ہیڈ کوچ کم پلیئرکے طور پر کام کریں گے، سیمی کے ساتھ پاکستانی محبت کرتے ہیں، سیمی کی بطور کپتان خدمات شاندار ہیں، ڈیرن سیمی کے ساتھ بہترین وقت گزر رہا ہے، اب انہیں ڈیرن زلمی کہنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |