پاکستان منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ قرار

متحدہ عرب امارات کا دستاویزی فلم ’’آپریشن تھینک یو پاکستان‘‘ کی شکل میں پاکستان کو خراج تحسین


ویب ڈیسک March 05, 2020
متحدہ عرب امارات کا دستاویزی فلم ’’آپریشن تھینک یو پاکستان‘‘ کی شکل میں پاکستان کو خراج تحسین (فوٹو: فائل)

روس نے پاکستان کو منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی صدارت میں ویانا میں 63 واں کمیشن آن نارکوٹک ڈرگس اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی چین، روس، ایران، افغانستان اور متحدہ عرب امارت کے وفود کے ساتھ باہمی ملاقاتیں ہوئیں۔ اجلاس میں چین اور پاکستان کے مابین سی پیک کے دائرہ کار کو دنیا کی پہلی منشیات سے پاک راہداری کے طور پر وسیع کرنے کا عزم ہوا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن سی پیک کو منشیات سے پاک راہداری بنانا ہے، سی پیک کے ہمراہ تمام علاقائی تجارتی راہداریوں کو بھی بین الاقوامی مدد سے منشیات سے پاک بنانا تمام علاقائی ممالک کا اولین فریضہ ہے، منشیات کی اسمگلنگ پورے خطے کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اس کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اجلاس میں روسی وفد نے پاکستان کو منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ قرار دے دیا، جب کہ متحدہ عرب امارات کے عہدے داروں نے دستاویزی فلم ''آپریشن تھینک یو پاکستان'' کی شکل میں پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں