شعیب سڈل پاکستان پہنچ گئےارسلان کیس تحقیقات کیلیے رضامند
ہمیشہ میرٹ پرفیصلے کیے،غیرجانبدارانہ تحقیقات کرونگا،سڈل کی ایکسپریس سے گفتگو
سابق آئی جی اورسابق ڈی جی انٹیلی جنس بیوروڈاکٹرشعیب سڈل نے سپریم کورٹ کی طرف سے ڈاکٹرارسلان افتخارکیس کی تحقیقات کیلیے قائم کردہ یک رکنی کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے انکوائری کرنے پررضامندگی ظاہر کردی۔
کیس کی تحقیقات کیلئے دستاویزات طلب کرلی ہیں،وطن واپسی پرشعیب سڈل نے ''ایکسپریس''کیساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگرکوئی فریق سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناخوش ہے تواسے اس کمیشن کوچیلنج کرنیکا حق حاصل ہے،میراکسی کیساتھ کوئی جھگڑانہیںاورنہ کوئی عناد ہے،میں نے ساری زندگی میرٹ پرفیصلے کئے اورآئندہ بھی میرٹ اور شفافیت کوترجیح دونگا۔اس کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کوہر لحاظ سے یقینی بنائوں گا،حقائق کودیکھ کرفیصلہ کرونگا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے مجھ پرجس اعتماد کااظہار کیااس پرانکاشکرگزارہوں۔سڈل نے تحقیقات کیلئے ٹائم فریم کے سوال پر کہاکہ ابھی اس بارے میںکہنا قبل ازوقت ہوگا،میں آج سپریم کورٹ کاپورا فیصلہ دیکھوں گا،اس اہم نوعیت کے کیس کے دستاویزی ثبوت کاجائزہ لوں گا،میری سربراہی میںقائم کردہ کمیشن پراگرکسی کواعتراض ہے تووہ بھی اسکاحق رکھتاہے،میں نے ہمیشہ شفافیت کیساتھ کام کیا ہے۔این این آئی کیمطابق شعیب سڈل منگل کوپاکستان پہنچ گئے ہیں، انہیںارسلان کیس کی تحقیقات کیلئے عدالتی اختیارات حاصل ہونگے،وہ بیرون ملک سفرکرسکیں گے،فرانزک ماہرین اورسینئر وکلا سے بھی مددحاصل کرسکیں گے۔