عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اضافے کے بعد مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 94 ہزار 200 روپے ہوگئی


Staff Reporter March 05, 2020
اضافے کے بعد مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 94200روپے ہوگئی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید 6 ڈالر کے اضافے کے بعد پاکستان بھر میں بھی فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 6 ڈالر اضافے سے 1644 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 94 ہزار 200 روپے جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر80 ہزار 761 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے دبئی بلین مارکیٹ کی نسبت مقامی صرافہ مارکیٹوں سونے کی فی تولہ قیمت اب بھی 1500 روپے کم ہے۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 857 روپے 33 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں