مخالفین اپنی خواتین کو یہ بینر تھما کر تصویر بنوائیں معافی مانگ لوں گا خلیل الرحمان قمر

چند خواتین غیرملکی اور غیر اسلامی ایجنڈے کے تحت مسلم خواتین کی تذلیل کا سبب بن رہی ہیں، خلیل الرحمان قمر


ویب ڈیسک March 05, 2020
چند خواتین غیرملکی اور غیر اسلامی ایجنڈے کے تحت مسلم خواتین کی تذلیل کا سبب بن رہی ہیں، خلیل الرحمان قمر (فوٹو: فائل)

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنی خواتین کو یہ بینر تھما کر تصویر بنوائیں میں معافی مانگ لوں گا۔

خلیل الرحمان قمر نے ٹوئٹر پر ماروی سرمد کے لیے استعمال کیے گئے الفاظ پر معافی کا مطالبہ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے دو تصاویر ٹویٹر پر شیئر کیں اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے پہلے اپنی ماں، بہن اور بیٹی کو یہ بینرز پکڑا کر ایک تصویر اپنے اکاؤنٹ سے عورت مارچ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹویٹس کریں۔

https://twitter.com/KrqOfficiaI/status/1235562197083803648

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ لوگ یہ کرتے ہیں تو میں اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے نہ صرف معافی بلکہ عورت مارچ کی حمایت کرنے کو تیار ہوں، اگر یہ نہیں کرسکتے تو مجھ سے بغض پرے رکھ کر سوچو کیا میں ٹھیک نہیں؟

یہ پڑھیں: خلیل الرحمان قمرنے ماروی سرمد کو گالی دیدی

https://twitter.com/KrqOfficiaI/status/1235590824030859272

خلیل الرحمان قمر نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند خواتین غیر ملکی اور غیر اسلامی ایجنڈے کے تحت مسلم خواتین کی تذلیل کا سبب بن رہی ہیں لیکن افسوس کہ چند اداکارائیں ان کی حمایت میں میرے خلاف اس لیے بول رہی ہیں کیونکہ میں اُن کو یہ کہہ کر رَد کرچکا تھا کہ میرے لکھے ڈرامے اور ان کی شخصیت میں مماثلت نہیں، اس لیے میرا قلم میری مرضی کیوں نہیں؟

یہ بھی پڑھیں : عورتوں کے حقوق کا سب سے بڑا حامی ہوں، خلیل الرحمان قمر

https://twitter.com/KrqOfficiaI/status/1235583798894620672

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک بھی خلیل الرحمان قمر کے تنازع میں کود پڑیں

مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے چند اینکرز پرسن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ''میرا جسم میری مرضی'' کی حمایت کرنے والے اینکرز کی بہنوں کی تصویریں گوگل سے بھی نہیں ملتیں، اپنی بہنوں کو گھروں میں قید کیا ہے، ان پر پابندیاں لگاتے ہیں لیکن دوسروں کی بہن بیٹیوں کو ورغلاتے ہیں؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں