نیشنل ہائی وے پر ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ شدت اختیار کر گئی

ٹیکسٹائل فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے دوسرے حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کو بجھانے میں کم از کم 2 گھنتے کا وقت لگ سکتا ہے، چیف فائر آفیسر۔ فوٹو؛ ایکسپریس

نیشنل ہائی وے پر ٹیکسٹائل مل میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے جبکہ شہر بھر کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ہائی پر واقع صنعتی زون میں قائم ایک ٹیکسٹائل فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے دوسرے حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے موقع پر پہنچ کر ٹیکسٹائل مل میں لگنے کو بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ کی شدت تیسرے درجے کی ہونے کی وجہ سے شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لیں گئیں ہیں۔ چیف فائر آفیسر احتشام کا کہنا تھا کہ آگ کو بجھانے میں کم از کم 2 گھنتے کا وقت لگ سکتا ہے۔


دوسری جانب فیکٹری حکام نے میڈیا والوں کو فیکٹری جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث آگ کے شعلے دور سے ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔

Load Next Story